کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نِک ہوکلے کورونا کا شکار

ہاکلے مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں، آسٹریلوی میڈیا


ویب ڈیسک January 03, 2022
ہاکلے مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں، آسٹریلوی میڈیا ۔ فوٹو : فائل

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نِک ہوکلے کو بھی کورونا وائرس ہوگیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نِک ہوکلے کا کویڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان ہاکلے نے کہا کہ وہ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں جب کہ ہلکی علامات ہونے کے بعد انہوں نے پی سی آر ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر میں نے اہلخانہ کا بھی ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج منفی آئے تھے جب کہ گھر میں خود کو اہلخانہ سے الگ کر کے قرنطینہ کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں