مزمل اسلم وزارت توانائی کے ترجمان مقرر

مزمل اسلم ترجمان وزارت خزانہ کے ساتھ اضافی طور پر ترجمان توانائی ڈویژن بھی خدمات انجام دیں گے، حماد اظہر


ویب ڈیسک January 03, 2022
مزمل اسلم ترجمان وزارت خزانہ کے ساتھ اضافی طور پر ترجمان توانائی ڈویژن بھی خدمات انجام دیں گے، حماد اظہر۔ فوٹو:فائل

WILMINGTON: وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزمل اسلم کو وزارت توانائی کا ترجمان مقرر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مزمل اسلم کو وزارت توانائی کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے، جب کہ مزمل اسلم ترجمان وزارت خزانہ کے طور پر بھی کام کرتے رہیں گے۔

حماد اظہر نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ مزمل اسلم ترجمان وزارت خزانہ کے ساتھ اضافی طور پر ترجمان توانائی ڈویژن بھی خدمات انجام دیں گے۔



اس سے قبل حماد اظہر نے ٹویٹر پر سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ آپ کے لگائے گئے امپورٹڈ ایل ان جی اور امپورٹڈ کوئلے کے بجلی گھروں کے ایندھن کی وجہ سے ہی لگ کے آرہی ہے، پورے ملک کی بجلی کو آپ کی حکومت درآمد شدہ ایندھن کے انحصار پر چھور گئی اور اب عالمی منڈی میں ان کی قیمت اوپر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔