لکی مروت میں خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے پر الیکشن کمیشن کا بڑا حکم سامنے آگیا

خواتین کو انتخابی عمل سے دور رکھا جائے تو اسے الیکشن نہیں کہا جا سکتا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک January 03, 2022
خواتین کو انتخابی عمل سے دور رکھا جائے تو اسے الیکشن نہیں کہا جا سکتا، الیکشن کمیشن - فوٹو:فائل

BRUSSELS: الیکشن کمیشن نے لکی مروت کی تحصیل سرائی نورنگ کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کو حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو انتخابی عمل سے دور رکھنے سے متعلق بڑا حکم دے دیا ہے، الیکشن کمیشن نے لکی مروت کی تحصیل سرائی نورنگ کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے حزب اللہ خان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریکارڈ سے واضح ہے کہ خواتین کو ووٹنگ سے دور رکھنے پر تمام فریق متفق تھے، گرلز مڈل اسکول ہرمتلہ میں خواتین کا ایک ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوا، خواتین کو انتخابی عمل سے دور رکھا جائے تو اسے الیکشن نہیں کہا جا سکتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ضلع ہزارہ کے علاقے میں ایک بھی خاتون کا ووٹ کاسٹ نہیں ہوا

امن و امان کی ناقص صورتحال پر پانچ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کی سفارش منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی بہتر صورتحال انتخابات کیلئے آکسیجن کی مانند ہے، خواتین کو ووٹنگ سے روکے جانے والے ایک پولنگ اسٹیشن سمیت 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں