بھارت میں نیو ایئر پارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی

ملزم نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈٖیوز بھی بنائیں اور شکایت درج کرانے کی صورت میں ویڈیوز وائرل کی دھمکی دی

لڑکیوں کے ساتھ ان کا دوست بھی تھا، فوٹو: فائل

BAKU:
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں نیو ایئر پارٹی سے واپس آنے والی دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے الزام میں ایک 35 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں دو نوجوان لڑکیاں نیو ایئر پارٹی سے واپس اپنے گھروں کو جا رہی تھیں کہ ایک شخص نے خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے تفتیش کیلیے ساتھ سنسان جگہ لے گیا۔


لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے ساتھ ہمارا ایک دوست بھی تھا جسے جعلی پولیس افسر نے مارا پیٹا اور ہم دونوں کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

جعلی پولیس افسر نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں اور شکایت درج کرانے کی صورت میں ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے پہلے تو مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تاہم جب علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تو ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
Load Next Story