بوسٹر ڈوز لگوائیں اور 100 ڈالر انعام پائیں

نیویارک میں اومیکرون کیسز میں بجلی کی رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے اور شہری بوسٹر ڈوز سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں


ویب ڈیسک January 03, 2022
نیویارک میں اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، فوٹو: فئل

ISLAMABAD: نیو یارک سٹی کے میئر بل ڈی بلاسیو نے اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے کورونا ویکسین کے بوسٹر ڈوز لگوانے والے شہریوں کے لیے 100 ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل اومیکرون بجلی کی رفتار سے پھیل رہا ہے جس کی زد میں آکر ایک غیر ویکسین شدہ شخص انتقال کرگیا۔

اومیکرون سے بچنے کا واحد ویکسی نیشن ہے۔ جن شہریوں نے ویکسین کے ٹیکوں کا کورس مکمل کرلیا ہے اب انھیں بوسٹر ڈوز لگوانے کی تجویز دی جارہی ہے اور کہیں کہیں سختی سے عمل درآمد بھی کرایا جا رہا ہے۔

نیویارک کے سٹی میئر نے شہریوں کی عدم دلچسپی دیکھتے ہوئے بوسٹر ڈوز لگوانے والے شہری کو 100 ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ میئر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے۔

نیویارک میں کورونا کے نئے کیسز کے باعث دوبارہ پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں۔سالانہ تعطیلات میں شہریوں کی بڑی تعداد کی نقل وحمل اور سال نو پر گیٹ ٹو گیدر پارٹیز کے باعث ملک بھر میں ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔