بھارت میں مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

آن لائن تصاویر ان خواتین کی ہیں جو ٹویٹر صارف ہیں اور ان کے کافی تعداد میں فالوؤرز ہیں


ویب ڈیسک January 03, 2022
[فائل-فوٹو]

ISLAMABAD: بھارت میں Bulli Bai نامی ایپ پر سینکڑوں مسلم خواتین کی نیلامی کیلئے ان کی تصاویر شیئر کی گئیں جس کی وجہ سے بھارتی خواتین میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔

تصاویر ان خواتین کی ہیں جو ٹویٹر صارف ہیں اور ان کے کافی تعداد میں فالوؤرز ہیں۔ ایپ کو آن لائن سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی سہولت کار کمپنی Github پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ سال میں دوسری بار ہوا ہے کہ خواتین کی آن لائن نیلامی کیلئے ایپ بنائی گئی۔ اس سے قبل گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں Sulli Deal نامی ایپ متعارف ہوئی تھی جس نےBulli Bai کی طرح ہی سینکڑوں مسلم خواتین کی تصاویر آئن لائن نیلامی کیلئے پوسٹ کی تھیں۔

دہلی کمیشن برائے خواتین نے پولیس کو فوری کارروائی نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ Sulli Deal ایپ کو متعارف ہوئے مہینے ہوگئے لیکن کوئی مجرم بھی گرفتار نہیں ہوا اور Bulli Bai کے حوالے سے بھی پولیس سستی دکھا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بیان دیا کہ انہوں نے Github سے ایپ سے متعلق تمام تفصیلات طلب کی ہیں جس میں ایپ کو بنانے والے کی نشاندہی کرنا بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں