آٹزم میں مبتلا شخص دنیا کا طاقتور ترین انسان بن گیا
مقابلے میں 210 کلو وزنی پتھر کو ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ پر رکھنا تھا اور یہ بازی ٹام لے گئے
ٹام اسٹولٹمین نامی شخص نے 210 کلوگرام وزن اٹھا کر دنیا کے طاقتور ترین آدمی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
سی این این کے مطابق مقابلہ دنیا بھر سے بلائے گئے کھلاڑیوں کے درمیان تھا جو آخر میں ہوتے ہوتے دو کھلاڑیوں کے درمیان قرار ہونا پایا۔ ایک سابق دنیا کے طاقتور ترین انسان کا اعزاز رکھنے والے بریان شا تھے اور دوسرے خود 27 سالہ اسٹولٹمین جن کا تعلق اسکاٹ لینڈ سے ہے۔
مقابلے میں 210 کلو وزنی پتھر کو ایک جگہ سے اٹھا کر مختص مقام پر رکھنا تھا اور یہ بازی ٹام لے گئے۔ پتھر کو معین کردہ جگہ پر رکھنے کے بعد تھکن سے چور ٹام اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔
لیوک جو کہ ٹام کے بھائی ہیں اور جو مقابلے میں ساتوویں پوزیشن پر آئے تھے، نے ٹام کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ لیوک نے بعد میں بتایا کہ ہم دونوں گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے تھے اور آپس میں بات کررہے تھے۔ یہ لمحہ ہماری زندگی کا سب سے خاص لمحہ تھا۔
ٹام اسٹولٹمین آٹزم کا شکار ہیں۔ آٹزم ایک ایسا نفسیاتی مرض ہے جس میں مریض کو عام سماجی رابطوں میں بھی سخت دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور وہ لوگوں سے الگ تھلگ رہنے کو پسند کرتا ہے۔