بن قاسم پر ٹرین کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق دو بچے شدید زخمی

لانڈھی قذافی ٹاؤن میں ٹرین کی ٹکر سے ضعیف العمر شخص جاں بحق ہوگیا


Staff Reporter January 03, 2022
لانڈھی قذافی ٹاؤن میں ٹرین کی ٹکر سے ضعیف العمر شخص جاں بحق ہوگیا (فوٹو : فائل)

YEREVAN: بن قاسم کے قریب ٹرین کی ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچایا۔

اس حوالے سے ریلوے پولیس کے اے ایس آئی لالہ ارشد نے بتایا کہ حادثہ کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ عبدالغفار اس کے 11 سالہ بیٹے منیر کے نام سے کی گئی جبکہ متوفی کے 2 بیٹے 10 سالہ تنویر اور 9 سالہ نصیر زخمی ہیں اور انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انھوں ںے مزید بتایا کہ باپ اور بیٹے لکڑیاں کاٹ کر پلیہ عبور کر رہے تھے کہ اس دوران ٹرین آگئی جس کی زد میں تمام افراد آگئے جو کہ قریبی گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

دریں اثنا لانڈھی ریلوے اسٹیشن قذافی ٹاؤن کے قریب ٹریفک کی ٹکر سے ضعیف العمر شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 65 سالہ محمد شیر کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثہ ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے پیش آیا تاہم لانڈھی ریلوے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔