اوورسیزپاکستانیز نے رواں سال 9 ارب ڈالر کی ترسیلات زربھجوائیں

گزشتہ سال اسی عرصے میں بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر کے مقابلے میں10.08 فیصد زائد ہیں


Numainda Express February 13, 2014
گزشتہ سال اسی عرصے میں بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر کے مقابلے میں10.08 فیصد زائد ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

LONDON: رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے سات ماہ(جولائی تا جنوری) کے دوران اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے مجموعی طور پر9 ارب 3 کروڑ34لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں بھجوائی جانیوالی 8 ارب 20 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر کے مقابلے میں10.08 فیصد زیادہ ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سعودی عرب سے 2 ارب 59کروڑ 68 لاکھ 60 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب 78 کروڑ58 لاکھ 40 ہزار ڈالر، امریکا ایک ارب44 کروڑ 14 لاکھ 20ہزار ڈالر، برطانیہ سے ایک ارب30 کروڑ 93 لاکھ 10 ہزار ڈالر، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) سے ایک ارب 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور یورپی یونین میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے مجموعی طور پر 25 کروڑ 11 لاکھ30 ہزار ڈالر پاکستان بھجوائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے مجموعی طور پر 60کروڑ8 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے7 ماہ (جولائی تا جنوری ) کے دوران ان ممالک میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے 60 کروڑ 58لاکھ90 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئی تھیں۔ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ صرف گزشتہ ماہ(جنوری 2014)کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان)، اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 39.3کروڑ ڈالر، 21.35کروڑ ڈالر، 19.30کروڑ ڈالر، 16.95 کروڑ ڈالر، 15.03 کروڑ ڈالر اور 3.46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 8.94 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں