نئی دہلی کے وزیراعلی اروندکیجریوال کورونا میں مبتلا

کورونا مثبت ہونے کے بعد اروند کیجریوال نے خود کوگھرپرقرنطینہ کرلیا


ویب ڈیسک January 04, 2022
اروند کیجریوال نے رابطے میں آنے والے افراد سے کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراروند کیجریوال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا۔

اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پرپوسٹ میں کہا کہ ان میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ وہ گھرپرقرنطینہ ہیں۔

اروند کیجریوال نے گزشتہ چند روز کے دوران ملاقات کرنے والوں سے خود کوقرنطینہ کرنے اورکورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی۔

اروند کیجریوال پنجاب، اترپردیش اوراترکھنڈ میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دہلی میں 29 دسمبرسے 'یلو الرٹ' نافذ ہے۔ سینما اورجمز بند ہیں اوردکانیں ہرایک دن چھوڑ کرکھل رہی ہیں اورپبلک ٹرانسپورٹ میں پچاس فیصد مسافربٹھائے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں