کراچی دستی بم حملے میں پولیس اہلکار شدید زخمی

دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار کے ایک ہاتھ کی انگلیاں شدید متاثر ہوئیں


Staff Reporter January 04, 2022
دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار کے ایک ہاتھ کی انگلیاں شدید متاثر ہوئیں ۔ فوٹو : فائل

LONDON: ماڑی پور روڈ پر دستی بم حملے میں سادہ لباس پولیس اہلکار عمران زخمی شدید ہوگیا۔

دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار کے ایک ہاتھ کی انگلیاں شدید متاثر ہوئیں جب کہ گھٹنے پر بھی زخم آئے، پولیس اہلکار نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے میری جانب کچھ پھینکا تھا جو اندھیرے کی وجہ سے سمجھ نہیں آیا کہ کیا چیز ہے اور جیسے ہی اسے دیکھنے کے لیے قریب گیا تو دستی بم پھٹ گیا۔

زخمی عمران کوٹ پولیس کا اہلکار ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کے بیان کی مزید تصدیق کے لیے جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی معائنہ کرایا جائیگا جبکہ واقعہ کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور رینجرز حکام بھی سول اسپتال پہنچے اور پولیس اہلکار سے معلومات حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں