سرحدی باڑ پر افغان طالبان کامؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے وزیر خارجہ

بھارت پاکستان کو نیچادکھانے کیلئے ہٹ دھرمی پر اتراہواہے، شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان کو نیچادکھانے کیلئے ہٹ دھرمی پر اتراہواہے، شاہ محمود قریشی ۔ فوٹو : فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کا مؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرحدی باڑ پر افغان طالبان کامؤقف تبدیل کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے، افغانستان کیلئےجوہم کر سکتےتھے کررہےہیں،افغانستان میں ہم امن اور بہتری چاہتےہیں۔


انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیلنےپرہمارےبھارت کےساتھ کوئی تعلق تو نہیں ہے،مودی کو اگر پاکستان میں آنے سےدقت ہےتونہ آئیں ویڈیو لنک سے اجلاس میں شرکت کرلیں، بھارت پاکستان کو نیچادکھانے کیلئے ہٹ دھرمی پر اتراہواہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سارک فورم کو آگے لےکرچلناچاہتاہے،بھارت نے اس فورم پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہاہے جب کہ پاکستان سارک کی میزبانی کیلئے مکمل تیارہے۔

 
Load Next Story