وہ جڑواں بچے جو الگ الگ سالوں میں پیدا ہوئے

یہ دونوں بچے جڑواں ہونے کے باوجود الگ الگ سال میں اپنی سالگرہ منائیں گے


ویب ڈیسک January 04, 2022
جڑواں بچوں میں ایک 2021 اوردوسرا2022میں پیدا ہوا:فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ جڑواں بچے دو الگ الگ سال میں پیدا ہوئے ہوں؟ ایسا منفرد واقعہ حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوا جب جڑواں بچوں کی پیدائش الگ الگ سال میں ہوئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں ایک خاتون کے ہاں 31 دسمبر 2021 کی رات 11 بج کر 45 منٹ پرایک بچے کی پیدائش ہوئی، جس کا جڑواں ٹھیک 12 بجے یعنی یکم جنوری 2022 کو دنیا میں آیا۔

اسپتال انتظامیہ نے سوشل میڈیا پریہ خبرشیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اورایک لڑکی ہے۔ جڑواں بچے 15 منٹ کے وقفے سے دنیا میں آئے اس لیے دونوں کی پیدائش کا سال مختلف ہوگیا۔ دونوں بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں۔

جڑواں بچوں کی والدہ نے بچوں کی پیدائش کا سال مختلف ہونے کو دلچسپ اتفاق قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں