لاہور میں دو سالہ بچی کے قتل پر والدہ کا ماموں گرفتار

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ایس پی سٹی کو ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ایس پی سٹی کو ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت ۔ فوٹو : فائل

لاہور میں دو سالہ بچی دعا کے قتل پر والدہ کے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اعلیٰ پولیس افسر مستنصر فیروز نے بتایا کہ 2 سالہ دعا اپنی طلاق یافتہ والدہ ماہ جبین کے ساتھ اپنے نانا کے گھر رہائش پذیر تھی جب کہ والدہ ماہ جبین کا ماموں جاوید اشفاق بھی اسی گھر میں رہائش پذیر تھا۔


انہوں نے کہا کہ ملزم جاوید اشفاق نے دو سالہ دعا کے گلے پر چھری کے وار سے اسے قتل کیا، پولیس نے مرکزی ملزم جاوید کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے ایس پی سٹی کو ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی، دل دہلا دینے والے واقعے کے مرکزی کردار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ملزم کو سزا دلوانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے۔
Load Next Story