کراچی میں 8 جنوری سے سردی بڑھے گیمحکمہ موسمیات

کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے،چیف میڑولوجسٹ کراچی


January 04, 2022
محکمہ موسمیات نے6 اور7جنوری کوبھی بارش کی پیش گوئی کی ہے:فوٹو:فائل

KABUL: کراچی میں 8 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

چیف میڑولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں8 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔ بارش کے پورے سلسلے میں 40 سے 50 ملی میٹربارش ہوسکتی ہے۔

چیف میڑولوجسٹ کے مطابق کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔5 جنوری کی دوپہرتک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں۔

سردارسرفراز نے مزید بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 جنوری کی دوپہر سے ایک بار پھر سرگرم ہوگا۔ شہرمیں6 جنوری کی دوپہرسے 7 جنوری کی دوپہرتک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس کے بعد بارش میں وقفہ آجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔