فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان کی ایمانداری کا میک اپ اتاردیااحسن اقبال

تحریک انصاف کی چوری اسٹیٹ بینک کے ذریعے پکڑی گئی، احسن اقبال


ویب ڈیسک January 04, 2022
عمران خان کی آمدنی میں ایک ہزارفیصد اضافہ کیسے ہوا،احسن اقبال

KARACHI/ISLAMABAD: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اورپی ٹی آئی نے ایمانداری کا میک اپ لگا رکھا ہے جوفارن فنڈنگ کیس نے اتاردیا۔

(ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے جب حکومت سنبھالی تو 1 لاکھ ٹیکس دیتے تھے اس بار1 کروڑ روپے ٹیکس دیا ہے۔ عمران خان کی آمدنی میں ایک ہزارفیصد اضافہ کیسے ہوا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا آج تحریک انصاف نے درخواست دی کہ رپورٹ پبلک نہ کی جائے۔تحریک انصاف کو کس چیز کا خوف ہے۔ان کی درخواست ایف آئی آرکے مترادف ہے۔

الیکشن کمیشن میں پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم ترین مقدمہ زیر سماعت ہے۔ تحریک انصاف نے 2 درجن سے زائد اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائیں۔ تحریک انصاف کی چوری اسٹیٹ بنک کے ذریعے پکڑی گئی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان مسٹر کلین بنے پھرتے ہیں۔ اگروہ مسٹرکلین ہیں توتوشہ خانے کی تفصیلات جمع کیوں نہیں کراتے۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کون مین ثابت ہوئے ہیں انہوں نے تمام مافیاز کوپالا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔