بھارت میں نئے کورونا کیسز چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

نئی دہلی میں رات 10 سے صبح 5 بجے تک کے کرفیو کے بعد اب ہفتہ وار چھٹی کے روز پورے دن کرفیو ہوگا


ویب ڈیسک January 04, 2022
اومیکرون پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے، فوٹو: فائل

GENEVA: بھارت میں کورونا کا نیا ویریئنٹ اومیکرون جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کورونا کے نئے کیسز کا چار ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ستمبر کے بعد آج سب سے زیادہ یومیہ کورونا کیسز 33 ہزار 750 ریکارڈ ہوئے ہیں۔ جن میں اکثریت کورونا کی نئی شکل اومیکرون کی ہے۔

بھارت میں اومیکرون کے سب سے زیادہ کیسز نئی دہلی میں ریکارڈ ہوئے جہاں وزیراعلیٰ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس پر انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اومیکرون؛ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلہ پھر لازمی قرار

نئی دہلی میں اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر رات میں 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کا کرفیو پہلے نافذ تھا اور اب ہفتہ وار چھٹی کے روز پورے دن کے کرفیو کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اسی طرح آسٹریلیا میں بھی کورونا کے نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ 47 ہزار 799 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : نئی دہلی کے وزیراعلی اروندکیجریوال کورونا میں مبتلا

امریکا میں بھی اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایک ایسے شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے جس نے ویکیسن نہیں لگوائی تھی۔ نیویارک کے میئر نے بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کیلیے 100 ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ میں بھی اُٹھائی گئیں کورونا پابندیوں کا دوبارہ سے نفاذ کیا جا رہا ہے اور عوامی مقامات پر ماسک لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ کئی ممالک میں بوسٹر ڈوز کی مہم جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بوسٹر ڈوز لگوائیں اور 100 ڈالر انعام پائیں

علاوہ ازیں سعودی عرب نے بھی بڑھتے ہوئے کورونا کے نئے کیسز کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔