کرکٹر آف دی ایئر کیلیے بابر اعظم فخرزمان شاہین آفریدی اور حارث رؤف نامزد

ایمرجنگ کرکٹر کیلیے شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر، ارشد اقبال اور اعظم خان نامزد

ایمرجنگ کرکٹر کیلیے شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر، ارشد اقبال اور اعظم خان نامزد

ISLAMABAD:
پی سی بی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلیے بابر اعظم، فخرزمان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال میچ وننگ پرفارمنس ایوارڈ کیلیے فواد عالم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے ۔


فواد عالم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سنچری، حسن علی کو پروٹیز کیخلاف 10 وکٹوں، محمد رضوان کو بھارت کے مقابل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں ناقابل شکست 79 رنز اور اسی میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو 3 وکٹوں کی پرفارمنس کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلیے عابد علی، فواد عالم، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی میں مقابلہ ہے۔ ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلیے شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر، ارشد اقبال اور اعظم خان کو نامزد کیا گیا ہے،مزید کیٹگریز کے ایوارڈز کا بھی اعلان کیا جا رہا ہے۔

ویمن کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلیے عالیہ ریاض، انعم امین، ندا ڈار اور ثنا فاطمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
Load Next Story