آئمہ بیگ خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

لوگ ویڈیو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گلوکارہ کو مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دے رہے ہیں


ویب ڈیسک January 04, 2022
خوش قسمتی سے آئمہ بیگ کو حادثے میں کچھ نہیں ہوا فوٹوفائل

ISLAMABAD: معروف گلوکارہ آئمہ بیگ خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دوران کنسرٹ ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا، تاہم وہ حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

آئمہ بیگ کی کنسرٹ کے دوران پرفارم کرنے کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ شائقین سے بھرے ہال میں گانا گارہی تھیں جب اچانک اسٹیج پر ان کے سامنے آگ کا تیز شعلہ نکلا۔

آگ کا یہ شعلہ آئمہ بیگ کے اتنا قریب تھا کہ ذرا سی لاپرواہی سے ان کا چہرہ جھلس سکتا تھا۔ تاہم خوش قسمتی سے آئمہ بیگ کو حادثے میں کچھ نہیں ہوا۔ گلوکارہ آگ کے شعلے کو دیکھ کر خوفزہ ہوگئیں اور گانا گانا روک کر پیچھے ہٹ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر کنسرٹ میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالے نوجوانوں پر برہم

اس خوفناک حادثے کے فوراً بعد کنسرٹ انتظامیہ کے لوگ بھی اسٹیج پر آگئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر لوگ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گلوکارہ کو مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک کنسرٹ کے دوران آئمہ بیگ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے نوجوانوں کو ڈانٹتے ہوئے کنسرٹ چھوڑ کر جانے کی دھمکی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔