ہیٹی قومی دن کی تقریب میں وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

حملہ آور کی فائرنگ میں 1 شخص ہلاک اور 2 زخمی بھی ہوئے


ویب ڈیسک January 04, 2022
حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بحیرہ کریبیئن کی ریاست ہیٹی کے قومی دن کی تقریب کے میں مسلح شخص نے وزیر اعظم آریئل ہنری قاتلانہ حملہ کردیا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کریبیئن کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب میں نامعلوم مسلح شخص نے حملہ کردیا۔ حملہ آور نے وزیراعظم کو نشانہ بنایا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔ فائرنگ کے بعد وزیراعظم کو تقریب سے خطاب کیے بغیر واپس جانا پڑا۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح شخص کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ہیٹی کے قومی دن کے موقع پر سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جس میں جانی نقصان بھی ہوا تاہم سرکاری سطح پر ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی۔

میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم آریئل ہنری نے کہا کہ انھیں معلوم ہے کہ وہ خطرہ مول لے رہے ہیں۔ ملک پر شدت پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں