وجیہہ سواتی قتل کیس6ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

عدالت نے ملزمان کو17 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا


ویب ڈیسک January 04, 2022
عدالت نے آئندہ پیشی پرمقدمے کا چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا:فوٹو:فائل

SUKKUR: امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا اور قتل کیس میں 6ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا گیا۔

راولپنڈی میں امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کے 6 ملزمان کوسول جج ظہیرصفدر ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہوگیا جس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں: وجیہہ سواتی قتل کیس؛ عدالت کی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع

تفتیشی ٹیم نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔لاش، آلہ قتل، ،گاڑی ،مقتولہ کا سامان بیگ اور ملبوسات برآمد کر لئے گئے۔ملزمان سے مقتولہ کے خون آلود کپڑے،خون آلود بیڈ شیٹ اورتولیہ بھی برآمد کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کو17 جنوری کودوبارہ پیش کرنے اورآئندہ تاریخ پرمقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔