طالبان نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالا ویڈیو وائرل
صوبے قندھار کے ضلع میوند میں درجنوں مسافر سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے
لاہور:
دہائیوں کی جنگ سے زخم خوردہ افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی اور شہری سیلابی ریلے میں پھنس گئے تاہم طالبان کی نئی حکومت نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے کامیاب ریسکیو آپریشن انجام دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے قندھار کے ضلع میوند میں درجنوں مسافر سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔ حد نگاہ تک کئی فٹ پانی ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن کے لیے ہیلی کاپٹر طلب کیا گیا۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں کچھ افراد بہہ گئے تھے جنھیں ریسکیو ٹیم نے بحفاظت پانی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اس طرح کئی قیمتی جانوں کو بچالیا گیا۔
اگست کے وسط میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے والے طالبان کو تاحال ملک کے منجمد فنڈز جاری نہ کرنے کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان طالبان عالمی قوتوں سے کئی بار شکوہ کرچکے ہیں کہ فنڈز جاری نہ ہونے کے سبب عوام کو وہ سہولیات فراہم نہیں کر پارہے ہیں جس کا وہ حق رکھتے ہیں۔