بلوچستان میں برفباری اور شدید بارشیں سیلابی ریلوں سے نقصانات
وزیراعلیٰ کی پی ڈی ایم اے کو فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت
WASHINGTON:
بلوچستان میں برفباری اور شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 2 روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں سے کئی علاقوں میں مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بارشوں اور برفباری سے لوگ پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے جب کہ رہی سہی کسر ٹھٹھرتی ٹھنڈ نے پوری کردی جس نے لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مکران کے علاقے بل نگر میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے پی ڈی ایم اے کو فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر علاقے میں امدادی کاروائیوں کا آغا کر دیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے کہا ہے کہ متاثرین کے لئے کپڑے،خیمے،ادویات،اور کھانے کی اشیا بھجوا دی گئیں ہیں،متاثرہ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دیں گئیں ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں مشینری کی موجودگی اور عملے کی تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔