کورونا کی 5 ویں لہرایک ماہ میں بلند ترین سطح پرہوگیوی سی ڈاؤ یونیورسٹی

ایک ماہ میں 5 ویں لہربلند ترین شرح پرہوگئی،سی وی ڈاؤ یونیورسٹی


ویب ڈیسک January 04, 2022
سردموسم کورونا کی اومیکرون قسم میں اضافے کا سبب بن رہا ہے،ڈاکٹرسعید قریشی

WASHINGTON: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلرڈاکٹرسعید قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی 5 ویں لہرشروع ہوگئی ہے۔

کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرسعید قریشی کے مطابق کورونا کی 5 ویں لہرایک ماہ میں بلند ترین شرح پرہوگی۔

ڈاکٹرسعید قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم کورونا کی اومیکرون قسم میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ اومی کرون تیزی سے بڑھنے والا ویرینٹ ہے۔ اگلے چند روز میں کیسز میں اضافہ ہوگا تاہم دیگرویرینٹ کی طرح اسپتالوں پراتنا بوجھ نہیں پڑے گا۔

ڈاکٹرسعید قریشی کامزید کہنا تھا کہ تمام لوگ بوسٹرڈوز ضرورلگوائیں۔ حکومت کی جانب سے فی الحال بوسٹرڈوز کی ایک خوراک لگ رہی ہے۔عوام ایس اوپیز پرعمل کریں۔ ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں