اومیکرون ویرینٹ کا پھیلاؤ خیبرپختون خوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3 ماہ کیلئے توسیع

ہیلتھ ایمرجنسی یکم جنوری سے 31 مارچ 2022 تک نافذ کی گئی

ہیلتھ ایمرجنسی یکم جنوری سے 31 مارچ 2022 تک نافذ کی گئی . فوٹو : فائل

لاہور:
خیبر پختون خوا حکومت نے اومیکرون پھیلاؤ کے خدشے پر صوبے بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی میں ایک بار پھر مزید 3 ماہ کی توسیع کردی۔

محکمہ صحت نے اس سلسلے میں باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق توسیع اومیکرون ویرینٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے۔


محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی یکم جنوری سے 31 مارچ 2022 تک نافذ کی گئی ہے اور ایمرجنسی پورے صوبے میں نافذ العمل رہے گی۔

یاد رہے اس سے قبل 3 ماہ کی نافذ ایمرجنسی 31 دسمبر کو ختم ہوگئی تھی۔
Load Next Story