جاوید اختر نے ہندو انتہا پسندوں کو کھری کھری سنادی

جاوید اختر کو سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے


ویب ڈیسک January 04, 2022
جاوید اختر نے بلی بائی ایپ معاملے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی حیرانی کااظہار کیا تھا، فوٹوفائل

ISLAMABAD: جاوید اختر اپنے پردادا کو نازیبا کلمات کہنے والے ہندو انتہا پسندوں پر برس پڑے۔

حال ہی میں بھارت میں بلی بائی نامی ایپ پر مسلم خواتین کی نیلامی کے معاملے نے ہنگامہ مچادیا ہے۔ یہ حرکت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف بھارتی خواتین صحافیوں نے آواز اٹھائی بلکہ بالی ووڈ کے نامور اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے بھی اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر اس معاملے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

تاہم جاوید اختر کو مسلم خواتین کے لیے آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا۔ بلی بائی ایپ کے خلاف ٹوئٹ کرنے کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے یہاں تک کہ ان کے پردادا کے لیے بھی لوگ نازیبا کلمات کہہ رہے ہیں۔

جاوید اختر نے انتہا پسندوں کی اس حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس وقت سے میں نے خواتین کی آن لائن نیلامی کے خلاف آواز اٹھائی اسی لمحے سے چند انتہا پسندوں نے میرے عظیم پردادا کو گالیاں دینا شروع کردی ہیں جو کہ 1864 میں کالا پانی میں شہید ہونے والے آزادی پسند جنگجو تھے، ایسے بیوقوفوں کو آپ کیا کہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں