اسرائیل کا جنگی ہیلی کاپٹر ساحل پر گر کر تباہ 2 پائلٹس ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثے میں عملے کا ایک رکن زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویش ناک ہے

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، فوٹو: فائل

لاہور:
اسرائیلی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ساحل پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 ہائلٹس ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس بوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک اور عملے کا ایک رکن شدید زخمی ہوگیا۔


ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والا شخص ایک فضائی مبصر تھا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈنگ آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے حادثے کے بعد تمام تربیتی پروازوں کو معطل کردیا ہے اور بحریہ کے پینتھر ہیلی کاپٹر کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے۔
Load Next Story