مراعات یافتہ طبقے اور عام شہری پر قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہیے وزیرِاعظم

حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، عمران خان

حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، عمران خان

QUETTA:
وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مراعات یافتہ طبقے اور عام شہری پر قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہیے۔


وزیرِاعظم عمران خان سے انصاف لائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی کے علاوہ چیرمین آئی ایل ایف سینیٹر علی ظفر، نوید سہیل ملک، فیاض احمد مہر، قیصر عباس شاہ، عمیر نیازی، انیس ہاشمی، نہا وسیم شامل تھے۔

ملاقات میں آئی ایل ایف کی مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیرِاعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ مراعات یافتہ طبقے اور عام شہری پر قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہیے۔
Load Next Story