پاکستان میں صرف قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہونا چاہیے چیف جسٹس

معاشرے میں قانون کی عمل داری ہونی چاہیے، چیف جسٹس

معاشرے میں قانون کی عمل داری ہونی چاہیے، چیف جسٹس

BAKU:
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ معاشرے میں قانون کی عمل داری ہونی چاہیے اور پاکستان میں صرف قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں لائرز کمپلیکس کی تعمیر کے آغاز پر اسلام آباد بار نے یوم تشکر کی تقریب کا اہتمام کیا ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پرچم کشائی کے بعد بار سے خطاب میں کہا اللہ کرے گا جلد سے جلد جوڈیشل کمپلیکس بن جائے گا ۔ جوڈیشل کمپلیکس بننے سے وکلا کو اچھا ماحول اور کیس کی بہتر تیاری کا موقع ملے گا ۔


انہوں نے کہا کہ وکیل اور جج میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔ جج اور وکیل کا کام ایک ہی ہوتا ہے۔وکیل کا کام مقدمے کی پیروی اور جج کا کام مقدمے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ دونوں آئین اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ میں بنیادی طور پر وکیل ہوں ، صرف بینچ کی دوسری سائیڈ پر بیٹھ گیا ہوں۔ میری واپسی بھی آپ کے پاس ہی ہو گی۔ سپریم کورٹ کا کام ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔

انہوں نے کہاآپ کے کچھ مسائل ہیں، ان کی کیا نوعیت ہے، اس کا علم نہیں تاہم کافی سارے معاملات تو نمٹ چکے ہیں اور اگر میں کوئی قدم اٹھانے کی پوزیشن میں ہوا تو ضرور لوں گا ۔
Load Next Story