کراچی میں اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے جاری اب تک 101 کیس رپورٹ

کراچی میں سب سے زیادہ کیسز ضلع جنوب اور شرقی سے رپورٹ ہوئے

کراچی میں سب سے زیادہ کیسز ضلع جنوب اور شرقی سے رپورٹ ہوئے - فوٹو:فائل

SINGAPORE:
کورونا وائرس ویرئنٹ امیکرون کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے، کراچی میں امیکرون کے اب تک 101 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، کراچی میں سب سے زیادہ کیسز ضلع جنوب اور شرقی سے رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں امیکرون کے اب تک 101 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی کے ضلع جنوب سے سب سے زیادہ امیکرون کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوب سے امیکرون کے 39، ضلع شرقی سے 23، ضلع ملیر سے 2، ضلع کورنگی سے 2، ضلع غربی سے 2، ضلع وسطی سے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔


محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے 21 افراد میں امیکرون کی تصدیق ہوئی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے ایک فرد میں امیکرون کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ امیکرون کے نئے 47 مشتبہ کیسز جنوم سیکونسنگ کے لئے بھیجے جاچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق رابطوں کے ذریعے امیکرون کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور کورونا ویکسینیشن لازمی کروائیں جنکو ویکسینیشن کروائے ہوئے چھ ماہ مکمل ہوچکے ہیں وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں۔
Load Next Story