پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر سلو میاں کو پیچھے چھوڑ دیا
مداح سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ اداکار کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھنے کیلیے انہیں فالو کرتے ہیں
لاہور:
وہ دن گئے جب مداحوں کو اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا تھا۔ آج کل سوشل میڈیا کا زمانہ ہے جہاں مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی نہ صرف تصاویر اور ویڈیوز دیکھتے ہیں بلکہ ان کی سرگرمیوں پر گہری نظر بھی رکھتے ہیں۔
کسی اداکار کا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہ ہو، یہ ناممکن سی بات ہوگی۔ انسٹاگرام پر اگر 10 اداکاروں کی فین فولوئنگ کا موازنہ کیا جائے تو پریانکا چوپڑا کا پہلا نمبر آتا ہے۔
بالی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا بالی وڈ کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے ٹوئٹر پر سب سے پہلے اکاؤنٹ بنایا۔ وہ یہ سمجھ چکی تھیں کہ آنے والے وقت میں سوشل میڈیا کی اہمیت بڑھ جائے گی۔
پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام فالورز کے معاملے میں سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سلو میاں کے فالورز کی تعداد صرف 4 کروڑ 85 لاکھ ہے۔
اس فہرست میں پریانکا چوپڑا کے بعد شردھا کپور کا نمبر آتا ہے جن کے فالورز 6 کروڑ 85 لاکھ ہیں۔ شردھا کپور نے بہت کم وقت میں بالی وڈ میں اپنی الگ پہچان بنائی۔
گلوکارہ نیہا ککڑ کی آواز کے دیوانے بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی پائے جاتے ہیں۔ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ کے مداحوں کی تعداد 6 کروڑ 69 لاکھ ہے۔
لیکن کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ نیہا ککڑ نے دپیکا پڈوکون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے؟ جی ہاں، ایسا ہی ہے۔ دپیکا پڈوکون کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 6 کروڑ 34 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔
کترینہ کیف حال ہی میں وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے پر خبروں میں رہیں۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز رینکنگ میں اداکارہ کا نمبر پانچواں ہے۔ کترینہ کیف کے فالورز کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ سے زائد ہے۔
بالی وڈ کے 'کھلاڑی' اکشے کمار جو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد 5 کروڑ 83 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔
عالیہ بھٹ سب سے کم وقت میں بالی وڈ میں نام بنانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز کی رینکنگ میں ان کا نمبر سات ہے اور ان کے فالورز کی تعداد 5 کروڑ 76 لاکھ ہے۔
جیکلین فرنانڈز آج کل 200 کروڑ منی لانڈرنگ کے کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ بہترین اداکاری کے باوجود انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد 5 کروڑ 74 لاکھ ہے۔
انوشکا شرما سوشل میڈیا پر زیادہ وقت نہیں گزارتیں اور اسی وجہ سے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز کی رینکنگ میں ان کا نمبر دس ہے۔ انوشکا شرما کے فالورز کی تعداد 5 کروڑ 59 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔