بھارت میں بیٹی کو ڈانٹنے پر پولیس اہلکار نے ٹیچر کو گولی ماردی

واقعے کا مقدمہ کامان پولیس اسٹیشن میں درج

پولیس اہلکار نے سرکاری رائفل سے فائرنگ کی (فائل فوٹو)

بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس اہلکار نے بیٹی سے ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر اسکول ٹیچر کو گولی ماری جو خوش قسمتی سے اُن کے بالوں کو چھوتی ہوئی گزر گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے کامان میں منگل کے روز کلکتہ میں تعینات پولیس اہلکار رام کشن نے سریندرا سنگھ نامی ٹیچر کو اُنکے گھر کے باہر روکا اور بیٹی کو تھپڑ مارنے کی وجہ دریافت کی۔

پولیس اہلکار کی شوہر سے گفتگو اور کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سریندرا کی اہلیہ درمیان میں آئیں اور اہلکار کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار مشتعل ہوا اور اُس نے ٹیچر کو گولی مار دی، فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔


سریندرا نے بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ دونوں محفوظ رہے اور گولی اُن کی اہلیہ کے بالوں کو چھوتی ہوئی گزری۔

اسکول ٹیچر نے کامان پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کرایا، جس کے بعد پولیس نے مذکورہ اہلکار کی تلاش شروع کردی ہے۔

اسکول ٹیچر نے پولیس اسٹیشن انچارج دولت رام کو بتایا کہ رام کشن کی بیٹی ہوم ورک کر کے نہیں آتی تھی اور نہ ہی وہ کلاس کے دوران حاضر رہتی تھی، جس پر سرزنش ضرور کی تھی۔

پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اہلکار نے سرکاری رائفل سے ٹیچر کو نشانہ بنایا۔
Load Next Story