اسکروٹنی کمیٹی نے جو رپورٹ پیش کی وہ ن لیگ کے دور کی ہے فواد چوہدری

18 اکاؤنٹس میں سے پی ٹی آئی کے 8 اکاؤنٹس غیر فعال ہیں، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک January 04, 2022
18 اکاؤنٹس میں سے پی ٹی آئی کے 8 اکاؤنٹس غیر فعال ہیں، وزیر اطلاعات - فوٹو:فائل

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کی جو رپورٹ پیش کی وہ مسلم لیگ (ن) کے دور کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ 18 اکاؤنٹس میں سے پاکستان تحریک انصاف کے 8 اکاؤنٹس غیر فعال ہیں جبکہ 10 اکاؤنٹس میں سے 6 کو سبسڈری کے طور پر ڈیل کیا جاتا ہے، بعض جگہ رقم کو دو بار کاونٹ کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رپورٹ میں 56 اکاؤنٹس کا کہیں ذکر نہیں، پی ٹی آئی نے 40 ہزار افراد کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کردیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ماہرین کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 9 اکاؤنٹس ایسے ہیں جو الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے گئے، ان میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، پیپلز پارٹی نے 2013 میں 9 اکاؤنٹس، 2014 میں 11 اور 2015 میں 10 اکاؤنٹس چھپائے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے ملزم عبدالقادر احسان کو برطانیہ کے حوالے کرنے اور نادر ممتاز کو چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ تعینات کرنے کی منظوری دی۔

کابینہ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔