امریکا میں ایک ساتھ 10 لاکھ کورونا کیسز رپورٹ

دسمبر سے تین جنوری تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی


ویب ڈیسک January 04, 2022
امریکا کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 50 فیصد سے زائد بڑھ گئی ہے. (فائل فوٹو)

امریکا میں پہلی بار ایک ساتھ کورونا کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پیر کے روز عالمی سطح پر سب سے زیادہ 10 لاکھ 17 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز سامنے آئے جن میں کچھ کیسز اومی کرون کے بھی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو ٹیسٹ رپورٹ جاری نہ ہونے اور پیر کو تینوں دن کی ایک ساتھ رپورٹس آنے کی وجہ سے کیسز کی تعداد اتنی زیادہ ہوئی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ موسم سرما کی پہلی برفباری اور درجہ حرارت میں اضافے کے بعد وائرس بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی وزیردفاع لائیڈآسٹن کورونا کا شکارہوگئے

امریکا کے اسپتالوں میں بھی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور اس وقت مختلف اسپتالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ مریض زیرعلاج ہیں۔

اس سے قبل امریکا میں گزشتہ ہفتے کے دوران یومیہ 4 لاکھ 86 ہزار اوسط کیسز رپورٹ ہوئے مگر اب 7 روز کے دوران شرح دگنی سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرخ آنکھیں اور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی علامات قرار

دوسری جانب امریکا میں یکم دسمبر سے 3 جنوری 2022 تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1300 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ سیکڑوں مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں