کراچی بارش کے بعد فلائٹ آپریشن شدید متاثر کئی علاقوں میں بجلی غائب

کےالیکٹرک کے 200 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے ہیں

بارش کا سلسلہ 7 جنوری تک جاری رہے گا۔ (فائل فوٹو)

ISLAMABAD:
شہر قائد میں ہونے والی بارش کے بعد 10 عالمی اور مقامی پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں آج شام سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہیں مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

گلشن حدید، گلشن معمار، لانڈھی، بلدیہ ٹاؤن، لیاقت آباد، کیماڑی، اولڈ سٹی ایریا، بفرزون، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت کئی علاقے گزشتہ گھنٹے سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بارش سے کےالیکٹرک کے 200 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے جبکہ کچھ علاقوں میں تاریں ٹوٹنے کی شکایات بھی سامنے آئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 8 جنوری سے سردی بڑھے گی،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام سے شروع ہونے والی ہلکی اور تیز بارش کا ‏سلسلہ 7 جنوری تک جاری رہے گا۔


دوسری جانب کے الیکٹرک نے برسات کے بعد ایک بار پھر شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش کے وقت الیکٹرک سوئج، بجلی کے کھمبوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور گیلے ہاتھوں یا چپلوں کے بغیر برقی آلات کو ہاتھ نہ لگائیں۔
Load Next Story