بھارتی کرکٹ بورڈ نے سبز باغ دکھاتے ہوئے سری لنکا سے مکمل ٹور کا وعدہ کرلیا

مجوزہ سیریز 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچز پر مشتمل ہوگی۔


Sports Desk February 13, 2014
مجوزہ سیریز 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچز پر مشتمل ہوگی۔ فوٹو: فائل

بھارت نے سبز باغ دکھاتے ہوئے سری لنکا سے مکمل ٹور کا وعدہ کر لیا، ایف ٹی پی کے تحت 2017 میں بھی ایک سیریز ہونی ہے، یوں بگ تھری کی حمایت کرنے پر سری لنکا کو انعام ملے گا، مجوزہ سیریز 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچز پر مشتمل ہوگی۔

اسی طرح انگلینڈ نے رواں برس سری لنکا کا دورہ کرنے کے ساتھ مزید ایک ٹور کی یقین دہانی کرادی ہے،سیریز سے میزبان کو پانچ ملین امریکی ڈالرز کی آمدن متوقع ہے،بھارتی ٹیم کی میزبانی پر یہ رقم بڑھ کر 30 ملین ڈالرز ہوجائے گی،آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ ویسٹ انڈیز کو 4 ملین ڈالرجبکہ زمبابوے کرکٹ کو 19ملین ڈالر قرض دینے کی منظوری دے چکا ہے، دونوں ممالک نے بگ تھری تجاویزکی ابتدا ہی میں حمایت کردی تھی، حیرت انگیز طور پر سری لنکا کی 8 ملین ڈالر قرض کی درخواست پر کونسل نے ان سے حکومتی ضمانت اور مختلف دستاویزات طلب کی تھیں، بعدازاں آئی لینڈرز نے رقم 2 ملین ڈالر کردی لیکن اس پر بھی آئی سی سی نے مثبت جواب نہیں دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں