قازقستان میں پیٹرول قیمتوں کیخلاف احتجاج پر وزیراعظم مستعفی کابینہ برطرف

نئی کابینہ کو پیٹرول مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو ترجیحی بنیادوں پر کم کرنے کا حکم دیا ہے، صدر قازقستان


ویب ڈیسک January 05, 2022
قازغستان کے صدر نے وزیراعظم کا ستعفیٰ قبول کرلیا؛ فوٹو: فائل

QUETTA: قازقستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں پر صدر قاسم جومارت توقایف نے وزیراعظم کا استعفیٰ لیکر کابینہ برطرف کر دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان میں 2 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج ہو رہا تھا جو پُرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا۔ مظاہرین سے جھڑپوں میں 95 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 200 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مظاہرین نے پیٹرول قیمتوں میں نصف سے زیادہ کمی یا کم از کم گزشتہ برس کے برابر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے مستعفیٰ ہونے تک ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔



عوامی مطالبے پر صدر قاسم نے وزیراعظم سے طویل ملاقات کی جس کے بعد وزیراعظم عسکر مامن نے استعفیٰ پیش کردیا۔ صدر نے استعفیٰ قبول کرکے کابینہ برطرف کرنے کا اعلان کردیا اور مظاہروں کے گڑھ دارالحکومت الماتے، صوبے منگیستو میں 17 جنوری تک ایمرجنسی نافذ کردی۔

صدر قاسم جومارت توکایف نے اپنے بیان میں کہا کہ قائم مقام کابینہ تشکیل دیدی ہے جسے ترجیح بنیادوں پر مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں کے کنٹرول کو بحال کرنے اور پیٹرول، ڈیزل سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات کا حکم دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : قازقستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ہنگامے پھوٹ پڑے

واضح رہے کہ قازقستان میں 2 جنوری سے پیٹرول قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر مظاہرے جاری تھے سب سے زیادہ احتجاج پیٹرول کی دولت سے مالامال علاقوں الماتے اور منگیستو میں ہوئے تھے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں