توقع ہے الیکشن کمیشن پی پی اور ن لیگ کی بھی پی ٹی آئی جیسی اسکروٹنی کرے گاوزیراعظم

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک January 05, 2022
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح ن لیگ اور پی پی کی فنڈنگ پر بھی الیکشن کمیشن کی تحقیقات کا منتظر ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کی پی ٹی آئی کو کی گئی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں، ہمارے اکاؤنٹس کی جتنی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی، قوم کے لیے اتنی ہی حقائق کی وضاحت سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے اکاؤنٹس چھپائے، اسکروٹنی رپورٹ میں انکشاف

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد مناسب سیاسی فنڈ ریزنگ پر مبنی ہے، میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کی اسی طرح کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں، جس کے نتیجے میں قوم کو سیاسی فنڈ ریزنگ اور سرمایہ داروں کے مفادات اور احسانات کے بدلے پیسے کی بھتہ خوری کے درمیان فرق دیکھنے کو ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں