بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

رواں ماہ کے پہلے پانچ دنوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی

نوجوانوں کو سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس سے رواں کے ماہ کے پہلے 5 دنوں میں شہادتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج اور پولیس نے جنت نظیر وادی کے سب سے بڑے شہر سری نگر میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران جارحیت پسند فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔


سری نگر کے علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔ رواں ماہ کے پہلے پانچ دنوں میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

سری نگر پولیس کے چیف نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور علیحدگی پسند تنظیم کے اہم رکن تھے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس چیف نے مودی سرکار کے ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے شہید ہونے والے نوجونوں میں سے ایک کو پاکستانی شہری قرار دینے کے بے بنیاد کہانی بھی گھڑی تاہم اس کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔
Load Next Story