چین سے 50 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری

ای سی سی نے گاڑیوں سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسوں میں ردوبدل کی بھی منظوری دیدی


Irshad Ansari January 05, 2022
ای سی سی نے گاڑیوں سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسوں میں ردوبدل کی بھی منظوری دیدی

ISLAMABAD: چین سے 50 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چین سے 50 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے اور گاڑیوں سمیت دیگر اشیاء کی درآمد کیلئے ٹیرف میں ردوبدل کی بھی منظوری دیدی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا۔

اجلاس میں ای سی سی نے گاڑیوں سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسوں میں ردوبدل کی منظوری دیدی ہےای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن کیلئے مشروط طور پر ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں