سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت مستحکم رہی


ویب ڈیسک January 05, 2022
بلین مارکیٹ میں 17 ڈالرز اضافہ ہوا (فائل فوٹو)

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1820 ڈالرز پر پہنچ کر بند ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور 86 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 26 ہزار 250 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 8 ہزار 239 روپے تک پہنچ گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔