اولاد سے زیادہ پالتو جانور کی خواہش انسانیت کو تباہ کررہی ہے پوپ فرانسس
آج ہم خودغرضی کی ایک نئی شکل دیکھ رہے ہیں کہ معاشرے میں پالتو جانور اب اولاد کی جگہ لے رہے ہیں۔
SAMUNDARI:
اولاد سے زیادہ پالتو جانوروں کی خواہش رکھنے والے لوگوں کو پوپ فرانسس نے اپنے حالیہ بیان سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور انہیں خودغرض قرار دیا ہے۔
ویٹی کن میں مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ معاشرے میں پالتو جانور اب اولاد کی جگہ لے رہے ہیں۔ آج ہم خودغرضی کی ایک نئی شکل دیکھ رہے ہیں کہ کچھ لوگ اولاد نہیں چاہتے لیکن اُس کی جگہ پالتو جانور کے خواہشمند ہوتے ہیں۔
پوپ نے یہ بھی کہا کہ کبھی کبھی ایسے لوگ ایک اولاد پر اکتفا کرلیتے ہیں لیکن کتوں اور بلیوں کی زیادتی سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ یہ بات کچھ لوگوں کیلئے ہنسی کا باعث ہو لیکن حقیقت یہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سوچ اور عمل والدیت اور ممتا کا انکار ہے اور ہمارے اندر کی انسانیت کو ختم کررہا ہے۔ اور جب انسانیت کسی تہذیب میں سے ختم ہوجاتی ہے تو وہ بہت جلد مرجاتی ہے۔
مجمعے میں ان شادی شدہ جوڑوں جنہیں اولاد کے حصول میں طبی مسائل کا سامنا ہے، کو بچہ گود لینے پر ترغیب دلائی گئی۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اولاد ہونے میں مسئلے مسائل ہوتے ہیں لیکن بالکل ہی اولاد نہ ہونا یہ اور زیادہ خطرے کی بات ہے کیونکہ اس سے انسانیت کی بقا کو خطرہ ہے۔