
ایکسپریس نیوز کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسامہ خود کو فوجی افسر ظاہر کر کے شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا، گرفتار ملزم نے ابتداٸی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ کاٸنات نامی خاتون کے ساتھ مل کر جعلی کارڈ بنائے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ وہ خاتون کاٸنات کے ساتھ مل کر شہریوں اور سرکاری افسروں کو بلیک میل کرکے اپنے غیر قانونی کام نکالتے تھے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر ے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔