سیکیورٹی کی سنگین کوتاہی مودی 20 منٹ تک فلائی اوور پر پھنسے رہے
بھارتی وزیر اعظم شمالی ریاست میں ایک یادگار پر جا رہے تھے جب مظاہرین نے راستہ روک دیا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پنجاب میں مظاہرین کی وجہ سے فلائی اوور پر 20 منٹ تک پھنسے رہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ سیکیورٹی کی سنگین کوتاہی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی شمالی ریاست میں ایک یادگار پر جا رہے تھے جب مظاہرین نے راستہ روک دیا۔
مظاہرین بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کابینہ کے وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے جن کے بیٹے نے زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج پر مشتعل ہو کر کسانوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔
مزیدپڑھیں: بھارتی وزیر کے بیٹے نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھادی، 8 افراد ہلاک
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ 'یہ وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں ایک بڑی کوتاہی تھی'۔ نریندر مودی ریاستی انتخابات سے قبل فیروز پور شہر میں ایک ریلی سے بھی خطاب کرنے والے تھے۔
لیکن وزارت داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا قافلہ سیکیورٹی کی خرابی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر واپس چلا گیا۔ نریندر مودی بھٹنڈا ہوائی اڈے پر پہنچے اور انہیں قومی شہدا کی یادگار اور بعد میں ہیلی کاپٹر میں ریلی کے لیے جانا تھا۔
لیکن خراب موسم کی وجہ سے سفر میں تاخیر ہوئی جس کے بعد مودی کا قافلہ بذریعہ روڈ روانہ ہوا لیکن یادگار سے 30 کلومیٹر (18 میل) کے فاصلے پر پھنس گیا۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ 'سنگین سیکورٹی ریسک' پر پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
اکتوبر 2021 میں نائب وزیر داخلہ کے بیٹے نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھادی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔