کراچی میں جمعہ تک ہلکی اور تیز بارش کا امکان برقرار ہے محکمہ موسمیات

شہر میں 8 جنوری سے سردی کی نئی لہر ایک ہفتے کے لیے سرد موسم کا سبب بن سکتی ہے، محکمہ موسمیات

شہر میں 8 جنوری سے سردی کی نئی لہر ایک ہفتے کے لیے سرد موسم کا سبب بن سکتی ہے، محکمہ موسمیات - فوٹو:فائل

CANBERRA:
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جمعے تک ہلکی اور گرج چمک کے ساتھ متوازن بارش کا امکان برقرار ہے جبکہ 8 جنوری سے سردی کی نئی لہر ایک ہفتے کے لیے سرد موسم کا سبب بن سکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ متوازن بارش کا سلسلہ کل (جمعرات) کی شام تک برقرار رہ سکتا ہے، جمعرات کی شام تا رات ایک مرتبہ پھر شہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔


انہوں نے کہا کہ بارش کا دوبارہ آغاز جمعے کی دوپہر سے ہوسکتا ہے، اس کے بعد موسم سرما کا مغربی سلسلہ شمال اور شمال مشرق کی جانب منتقل ہونے کی توقع ہے، 8 جنوری سے شہر میں سرد ہوائیں چل سکتی ہیں جو 15 جنوری تک برقرار رہنے کی توقع ہے، اس دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ (9 ڈگری) تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق 16 جنوری سے ایک نیا مغربی سلسلہ ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عموماً مغربی سسٹم شمالی بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے کے بعد کے پی کے اور کشمیر کی جانب نکل جاتا ہے تاہم اس مرتبہ ٹریک غیرمعمولی طور پر نیچے کی جانب آرہا ہے جو کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سبب بن رہا ہے۔
Load Next Story