مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد عام آدمی کی خوشحالی ہے فواد چوہدری کی منطق

وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔


ویب ڈیسک January 05, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سیاحوں کی آمد کے بعد ہوٹل اور اقامت گاہوں کے کرایے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں—فائل فوٹو

BEIJING:  

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مری میں مقامی سیاحوں کی آمد کو 'عام آدمی کی خوشحالی' سے جوڑ دیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔

مزیدپڑھیں: ن لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا، فواد چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سیاحوں کی آمد کے بعد ہوٹل اور اقامت گاہوں کے کرایے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں۔

اس ضمن میں فواد چوہدری نے منطق پیش کی کہ سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال سو بڑی کمپنیوں نے 929 ارب روپے منافع کمایا جبکہ تمام بڑے میڈیا گروپس 33سے 40 فیصد منافع میں ہیں۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں