جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کی پُراسرار موت
اہل خانہ نے آخری رسومات مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
جنوبی کوریا کی خوبرو نوجوان اداکارہ کی اچانک پُراسرار موت نے اہل خانہ اور ساتھیوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ اُن کے مداحوں نے بھی سوالات اٹھانے شروع کردیے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کم می سو کے ایجنٹ نے انکشاف کیا کہ وہ پانچ جنوری کو 29 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
ڈزنی اور سنو ڈراپ سیریز کی اداکارہ کی بدھ کو ہونے والی موت پر اہل خانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔
اہل خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کم کی موت پر اُن کے دل بھرے ہوئے ہیں، اچانک انتقال نے ایسے گہرے نقوش چھوڑے ہیں جنہیں مٹانا آسان نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: سعودی اداکارہ اریج عبداللہ اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں
اہل خانہ کی خواہش کے مطابق اداکارہ کی آخری رسومات کو بھی مختصر اور نجی رکھا جائے گا جس میں صرف قریبی لوگ شرکت کریں گے۔
اداکارہ کے حوالے سے یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں کہ وہ کسی موذی مرض میں مبتلا تھیں البتہ اہل خانہ نے اس کی تردید کی ہے۔
کم می سو حال ہی میں ریلیز ہونے والے رومانوی ڈرامے میں متحرک طالب علم کا کردار ادا کرتے نظر آئیں تھیں، جسے شائقین نے بہت سراہا تھا۔