’ ہر وکٹ کے بعد سیلوٹ ‘ فوجی ہونا وجہ ہے عبادت حسین

نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پرشکست دینے کو ہدف قرار دیا تھا، پیسر


Sports Desk January 06, 2022
نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پرشکست دینے کو ہدف قرار دیا تھا، پیسر۔ فوٹو : انٹرنیٹ

بنگلادیشی پیسر عبادت حسین نے ہر وکٹ کے بعد سیلوٹ مارکرجشن منانے کی وجہ فوجی ہونے کوقرار دیا۔

نیوزی لینڈکے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں عبادت حسین نے کہا کہ میں ایک فوجی ہوں اور میرا تعلق ایئرفورس سے ہے، مجھے معلوم ہے کہ سیلوٹ کیسے کیا جاتاہے، اسی وجہ سے میں ہر بار وکٹ کا جشن ایسے ہی مناتاہوں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پرشکست دینے کو ہدف قرار دیا تھا،مجھے خوشی ہے کہ اسے حاصل کرلیا، اس فتح سے آنے والی نسلوں کو بھی تحریک حاصل ہوگی۔ عبادت حسین نے بتایا کہ ابتدا میں وہ والی بال کھیلا کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں