لارڈ نذیر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کے مجرم قرار

خاتون نے عدالت کوبتایا کہ لارڈنذیرنے اس پراس وقت حملہ کیاجب وہ 17سال کے تھے لیکن وہ ان سے بہت کم عمرتھیں،برطانوی میڈیا

خاتون نے عدالت کوبتایا کہ لارڈنذیرنے اس پراس وقت حملہ کیاجب وہ 17سال کے تھے لیکن وہ ان سے بہت کم عمرتھیں،برطانوی میڈیا۔ فوٹو: فائل

کراچی:
برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے سابق رکن لارڈ نذیر کو لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔


برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے سابق رکن لارڈ نذیر کو 1970 کی دہائی میں نوجوان لڑکے پر سنگین جنسی حملے اور لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے عدالت کو بتایا کہ لارڈ نذیر نے اس پر اس وقت حملہ کیا جب وہ 17 سال کے تھے لیکن وہ ان سے بہت کم عمر تھیں۔ لارڈ نذیر نے اسی عرصے کے دوران ایک لڑکے پر بھی جنسی حملہ کیا اور انھیں عصمت دری کی کوشش کی،عدالت میں انہیں ان دو الزامات کا مجرم پایا گیا۔
Load Next Story