کورونا قوانین کیوں توڑےآسٹریلیا نے ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا

جوکووچ سے ائیرپورٹ حکام نے 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی


ویب ڈیسک January 06, 2022
نوواک جوکووچ کے وکلا نے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے:فوٹو:فائل

LONDON: آسٹریلیا نے کورونا قوانین پورے نہ کرنے پرٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا۔ جوکووچ کوڈی پورٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے ملیبرن پہنچے تھے۔ائیرپورٹ حکام نے سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار کوویکسین سے اسثنیٰ اورغلط ویزا پرروک لیا۔

جوکووچ کو ویکسینیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن کھیلنا تھا تاہم ان کی ٹیم نے اس ویزے کی درخواست نہیں دی ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔

جوکووچ سے ائیرپورٹ حکام نے8 گھنٹے پوچھ گچھ کی جس کے بعد ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا۔آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اورعملے کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے یا پھرکسی آزاد پینل کے ذریعے استشثنی ٰ حاصل ہو۔

آسٹریلوی بارڈر فورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوکووچ آسٹریلیا میں داخلے کی شرائط پورا کرنے کے لیے مناسب ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے اس لیے ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قواعد سے بالاترنہیں۔ قانون ، قانون ہے خاص طورپرسرحدوں سے حوالے سے۔

نوواک جوکووچ کے وکلاء نے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں